سکھر.......قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر مشرف واپس نہ آئے تو اس کی ذمے داری موجودہ حکومت پر آئے گی ۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مشرف کے باہر جانے پر پیپلزپارٹی کو کوئی اعتراض نہیں لیکن اعتراض صرف یہ کہ مشرف پر آرٹیکل 6 کے ساتھ بے نظیر بھٹو شہید کے قتل کا بھی الزام ہے،خواجہ سعد رفیق ٹھیک کہتے ہیں کہ مشرف گلے کا کانٹا بنے ہوئے تھے کیونکہ حکومت کے گلے میں اب تک کانٹوں کے نشان نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پی آئی اے نجکاری بل کے حوالے سے حکومت سے کوئی مک مکا نہیں ہوا،چاہتے ہیں کہ پی آئی اے کا مسئلہ ایسے حل ہو جس میں قومی ائیرلائن کو نقصان نہ ہو، دعا ہے میچ پاکستان جیتے،کرکٹ کو سیاست نہیں سمجھتے۔