• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر القادری کے بھانجے عدنان جاوید کی نماز جنازہ و تدفین

منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے بھانجے عدنان جاوید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔

عدنان جاوید کی نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پڑھائی، جس کے بعد انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

منہاج القرآن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدنان جاوید کے انتقال کے سوگ میں منہاج القرآن کا مرکزی سیکریٹریٹ اور ملحقہ دفاتر 3 روز تک بند رہیں گے۔

عدنان جاوید منہاج القرآن مرکزی سیکریٹریٹ میں ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا اس حوالے سے اپنے تعزیتی بیان میں کہنا ہے کہ عدنان جاوید دیانتدار، ایماندار اور مشن کے ایک عظیم سپوت تھے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر فواد چوہدری، صوبائی وزراء صمصام بخاری، چوہدری ظہیر الدین اور راجہ یاسر ہمایوں نے عدنان جاوید کے انتقال پر گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات کے لیے دعا کی ہے۔

تازہ ترین