جمعیت علمائے اسلام ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اندر سیاسی انتقام کی آگ بھری ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس پر کرپشن کا الزام ثابت نہ ہو اسے کسی جعلی مقدمے میں پکڑ لیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو آج فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس نے حراست میں لیا ہے، ان کی گرفتاری پر مختلف سیاسی رہنمائوں نے مذمت کا اظہار کیا ہے۔