• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب کی ہدایت پر محکمہ زراعت خضدار کے بیلدار کو تنخواہوں کی ادائیگی

کوئٹہ(خ ن)صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی کی ہدایت پر محکمہ زراعت خضدار میں اقلیتی کوٹے پر بیلدار تعینات ہونے والے سنیل کمار کی بندکی گئی تنخواہیں جاری کردی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سائل سنیل کمار نے صوبائی محتسب کو درخواست دی تھی کہ اسےمحکمہ زراعت خضدار میں اقلیتی کوٹے پر بیلدار تعینات کیا گیا اور بعد میں محکمہ کے افسران نے بتایا کہ پوسٹ ہی خالی نہیں ہے لہٰذا ملازمت اور تنخواہ نہیں دی جاسکتی جس پر درخواست گزار نے تنخواہ کی ادائیگی کی اپیل صوبائی محتسب کو کی ۔ تفتیش کے دوران متعلقہ محکمے کے افسران کو طلب کیا گیا اور محکمہ سے تحریری جواب طلبی کی گی اور صوبائی محتسب کے سامنے پیش بھی کیا گیا جس پر صوبائی محتسب نے تنخواہوں کی ادائیگی کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں سائل نے تحریر ی طور پرمسئلہ حل ہونے سے آگاہ کیا۔ 
تازہ ترین