• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ چمن شاہراہ پر کارروائی، چار غیرقانونی پیٹرول پمپس سیل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کسٹم حکام نے کوئٹہ چمن شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے چارغیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کر کے ہزاروں لیٹر پیٹرول و ڈیزل قبضے میں لے لیا، کسٹم ذرائع کے مطابق ایڈوائزر ایف ٹی او نادر خان درانی کوئٹہ نے سمیت دیگر اضلاع میں قائم غیر قانونی پیٹرول پمپس کا نوٹس لیتے ہوئے کلکٹر کسٹم کو ان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر کلکٹر نے ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ روز کوئٹہ چمن شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے چارغیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کر کے ہزاروں لیٹر پیٹرول و ڈیزل قبضے میں لے لیا۔اس موقع پر پیٹرول پمپ عملے نے مزاحمت کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی ۔کلکٹر کسٹم کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپوں پر غیر قانونی طریقے سے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرکے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا جارہا تھا ایڈوائزر ایف ٹی او نادر خان درانی کےاحکامات کی روشنی میں کوئٹہ کسٹم کے عملے کی یہ کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہینگی تاکہ ان غیر قانونی اقدامات سے ملک اور قوم کو نجات دلائی جاسکے۔  
تازہ ترین