کھیل کے میدان میں قومی کی بڑی توقعات قومی کر کٹ ٹیم سے جڑی ہوئی ہے جسے فائنل فور میں جگہ حاصل کرنے کے لئے اب بھی مشکل صورت حال کا سامنا ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ کی شکست اس کے لئے پریشانی کا باعث بن گئی ہے، تاہم آخری تین میچوں میں ٹیم کی کار کردگی قابل ستائش نظر آرہی ہے، کر کٹ ورلڈ کپ میں مشغول پاکستانی قوم کو اسنوکر اور اسکواش کے کھلاڑیوں نے دو خوشیاں دے دی، اسنوکر کھلاڑیوں بابر مسیح اور ذوالفقار عبدالقادر پر مشتمل پاکستان ٹیم بی نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی، جبکہ مکائو میں ایشین جونیئر اسکواش کے انڈر15فائنل میں پاکستان کے محمد حمزہ خان نے گولڈ میڈل جیت لیا،جبکہ اکستان کے حارث قاسم اور حمزہ شریف نے انڈر19میں برانز میڈلز جیتے، پاکستان میں طویل عرصے جاری بحران اب کھیلوں کی عالمی تنظیم فیفا خود حل کرے گی جس کے لئے اس نے نار ملائزیشن کمیٹیقائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اگلے نو ماہ میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے انتخابات کرائے گی، ، بیورو آف دی فیفا کونسل نے پاکستان کا دورہ کرنے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ، کمیٹی پہلے چار ماہ میں ڈسٹرکٹ، صوبائی ایسوسی ایشن کے انتخابات کرائے گی اور اگلے پانچ ماہ میں فیڈریشن کے انتخابات کرائے جائیں گے۔
اسلام آباد میں کھیلی جانے والی آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ میں عابد علی نے احمد چوہدری کو شکست دے کر مردوں کا ٹائٹل جیت لیا، خواتین فائنل سارہ محبوب کے نام رہا، مقابلے کے اختتام پر پاکستان ٹینس فیڈیشن کے صدرسلیم سیف اللہ نے انعامات تقسیم کئے۔ ایونٹ میں انٹر نیشنل ریفری پاکستان کی روک بال اور تھرو بال ٹیمیں رواں سال اگست میں ملائیشیا میں ایشیائی تھرو بال اور نومبر میں بنگلہ دیش میں ایشین روک بال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی،ایونٹ میں انٹر نیشنل ٹینس امپائر قدسیہ راجہ نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے،اس بات کا اعلان روک بال فیڈریشن کی سکریٹری ام لیلی اور تھروبال فیڈریشن کے سکریٹری مقبول احمد نے ایبٹ آباد میں روک بال، تھرو بال کوچنگ کورس کے اختتام پر کیا،کورس میں سونامی شاہ، موصود کان اور عاسفاہ نے ابتدائی تین پوزیشن حاصل کی۔تھروبال ایونٹ30اگست سے2ستمبر تک ملائیشیا میں جبکہ روک بال ایونٹ20سے24نومبرتک بنگلہ دیش میں ہوگا،کورس کی اختتامی تقریب میںارشدحسین، بتول کاظم، درخشان احسان، اور دیگر نے شرکت کی۔
ایونٹ میں پوزیشن حاصل کرنے والے 20 سے 22 مارچ تک سنگاپور میں ہونے والے ایشین تھروبال سیمینار میں شرکت کریں گے۔ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا ایک اور ٹور نامنٹ کمشنر کپ باسکٹ بال ایونٹ ختم ہوگیا، اس کے عہدے دار اس وقت شہر میں سال بھر ایونٹس کے انعقاد میں دیگر ایسوسی ایشنوں پر سبقت لئے ہوئے ہیں ، جس میں کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات بھی نظر آتی ہے، اس کا کریڈٹ یقینی طور پر اس کے صدر غلام محمد خان، ان کے قریبی ساتھی عبد الناصر اور سید محفوظ الحق کے سر جاتا ہے، جبکہ شاہدہ پروین کیانی جس طرح اس کھیل کو ترقی دینے کے لئے اپناکردار اسپانسر شپ کی شکل میں ادا کررہی ہیں وہ مثالی ہے،
کمشنر کپ کا فائنل دفاعی چیمپئن بائونس کلب نے اومیگا کلب کو شکست دے کر جیتا، کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان پی ایس ڈبلیو اے کی صدر شاہدہ پروین کیانی، ایس او اے کے نائب صدر انجینئر سید محفوط الحق انٹرنیشنل عبدالناصر، خالد جمیل شمسی، خالد بروہی ، سلیم خمیسانی نیشنل شوٹنگ بال پلیئر وسیم عباس،اعجاز احمد عبدالروف بٹ ، غلام عباس جمال اور دگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔صوبائی سکریٹری کھیل اختر حسین بگٹی نےمعذور اور بیمار کھلاڑیوں میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کئے ، چیکس وصول کرنے والوں میں ملاکھڑا کے26 فٹبال8 کھلاڑی‘ باکسنگ 4اور جبکہ ایک سائیکلسٹ بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ مختلف کھیلوں میں سندھ اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والے118سابق کھلاڑیوں نے جو مختلف بیماریوں کا شکار ہیں اور علاج معالجہ کی سہولت نہ ہونے کے سبب امداد کے لئے محکمہ کھیل میں درخواستیں دی تھیں ان درخواستوں کو ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز کی سربراہی میں مکمل چھان بین اور اسکروٹنی کی گئی جس میں 40 کھلاڑیوں کی دستاویزات مکمل اور درست پائی گئیں اور انڈور منٹ کمیٹی نے انہیں امداد کا مستحق قرار دیا۔