پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے کئی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقوں ماڈل کالونی، ابراہیم حیدری، شیر شاہ، اتحاد ٹاؤن اور فیروز آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزمان میں محمد شرجیل عرف بنٹی، نوید عرف بابا، ظہور احمد، شہباز عرف باجا، کاشف جوج، فہیم، محمد فرمان اور احسان شاہ رضوی عرف وقار کالا شامل ہیں۔ یہ ملزمان لوگوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے اور تینوں ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔