• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارک لین کیس، زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 15؍ جولائی تک توسیع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کے پارک لین ڈیفالٹ ریفرنس میں 15 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ آصف زرداری سے تفتیش کرنی ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے، جس پر عدالت نےنیب کو زرداری سے پوچھ گچھ کی اجازت دیدی۔منگل کو نیب کی جانب سے آصف زرداری کو پارک لین کیس میں ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت نمبر 2 میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ آصف زرداری کو پارک لین کیس میں گرفتار کیا ہے جو پہلے ہی حراست میں ہیں، ان سے پارک لین کیس میں تفتیش کرنا ہے اسلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ آپ ابھی سے باقی کیسوں کے سوال بھی کرلیں اور جو جو تحقیقات زیر التوا ہیں وہ کرلیں۔
تازہ ترین