• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء کو کچھ ہوا تو ذمہ دارعمران صاحب ہوں گے: مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ جیل میں رانا ثناء اللّٰہ کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمے دار عمران صاحب ہوں گے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ رانا ثناء اللّٰہ کی جان کے ساتھ کھیل رہے ہیں، انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ دل، شوگر سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں، انہیں خوراک اور ادویات تک نہیں دی جا رہیں۔

مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ نون لیگ کے گرفتار رہنما رانا ثناء اللّٰہ کو ادویات اور خوراک کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون نے مزید کہا کہ عمران صاحب انتقام کی آگ میں وہ کام نہ کریں جس پر کل آپ کو پچھتانا پڑے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کو ذہنی اذیت دے کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران صاحب آپ کو جیل میں بیٹھے رانا ثناء اللّٰہ سے بھی ڈر لگتا ہے۔

تازہ ترین