• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل : سیمی

ملبوسات:زرقاز کلیکشن بائے زرقا خان

آرایش:ماہ روز بیوٹی پارلر

عکّاسی: ایم کاشف

لے آؤٹ:نوید رشید

مشرقی معاشرے میں شادی کا بندھن صرف دو افراد کے ایک رشتے میں بندھ جانے کا نام نہیں، بلکہ ایک خاندان ،دوسرے سے کچھ یوں جُڑ سا جاتا ہے کہ پھر خوشیاں، غم سب سانجھے ہو جاتے ہیں۔ جوں ہی گھر کے بڑوں کے باہمی صلاح مشورے سے نکاح کی تاریخ طے پاتی ہے، ہر ایک کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ذمّے داریاں خُوب اچھی طرح نبھائے، تاکہ کسی چیز کی کوئی کمی نہ رہ جائے اور جب سب کو باہم جوڑتا یہ حسین دِن آتا ہے، تو بس پھر تو ہر طرف رنگ، روشنیاں، خوشبوئیں ہی خوشبوئیں بکھری نظر آتی ہیں۔ یہاں تک کہ نکاح، ولیمے کی تقریبات کے بعد بھی خوشیاں کشید کرنے کا یہ سلسلہ مختلف دعوتوں کی صُورت جاری رہتا ہے۔ چوں کہ اِن دِنوں شادی بیاہ کا سیزن عروج پر ہے، تو ہم نے بھی اپنی بزم عن قریب رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی لڑکیوں بالیوں کے لیے بہت ہی حسین و دِل کش سے کچھ عروسی، پہناووں اور کچھ شادی کے بعد کی تقریبات میں پہنے جانے والے ملبوسات سے مرصعّ کی ہے۔

ذرا دیکھیے، ہلکے پیازی رنگ ڈبل لیئر شرارے کے ساتھ بھاری کام دار چولی کا انداز کس قدر دِل کش لگ رہا ہے۔ شرارے کا اِنر پلین، جب کہ اَپر نیٹ کا ہے، جس پر سلمے، دبکے، موتی، نگوں اور ستاروں کا بے حد نفیس کام کیا گیا ہے۔ پھر بنارسی فیبرک میں عنّابی رنگ گھیردار شرارے کے ساتھ نسبتاً لمبی شرٹ کے بھی کیا ہی کہنے کہ شرارے کے باٹم پر گولڈن رنگ پٹّی نلکیوں، موتیوں کے کام سے مرصعّ ہے، تو فون رنگ قمیص پر گولڈن، سلور، عنّابی اور ہرے رنگوں کے روایتی کامبی نیشن میں بہت حسین ہینڈ ورک ہے۔ اِسی طرح ڈل گولڈن رنگ بنارسی ٹرائوزر کے ساتھ اگر بند چاک کی بھاری کام دار قمیص ایک حسین انتخاب ہے، تو میٹیلک رنگ کی، نیٹ کی شان دار میکسی کے بھی کیا ہی کہنے کہ جس کے فرنٹ پر زری، چوکور نگوں، سلمے، دبکے اور موتیوں کا حسین جال ہے، تو دوپٹے کے ایک جانب چوڑی اور دوسری جانب قدرے چھوٹی عنّابی رنگ ویلوٹ پٹّی بھی اچھا لُک دے رہی ہے۔

ہمارے انتخاب میں سے کوئی بھی رنگ و انداز اپنائیں گی، یوں ہی محسوس ہو گا؎’’کہ جیسے رنگ دھنک کے کُھلی فضائوں میں…‘‘

تازہ ترین
تازہ ترین