• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ڈالر نے قیمت میں چند روز کمی آنے کے بعد پھر اڑان بھرنی شروع کر دی ہے اور پاکستانی روپیہ ایک بار پھر چت ہو گیا ہے۔

آج کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو گیا جس کے بعد اس کی قیمت 158 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری آئی تھی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید میں 2 روپے 50 پیسے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید 159 روپے سے گھٹ کر 156 روپے 50 پیسے اور قیمتِ فروخت 160 روپے سے گھٹ کر 157 روپے 50 پیسے ہو گئی تھی۔

انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمتِ خرید 1 روپے 75 پیسے کی کمی سے 159 روپے 50 پیسے سے گھٹ کر 157 روپے 75 پیسے اور قیمتِ فروخت 2 روپے 75 پیسے کی کمی سے 161 روپے سے گھٹ کر 158 روپے 25 پیسے کی سطح پر آگئی تھی۔

تازہ ترین