• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروڈکشن آرڈر ممبر پارلیمنٹ سے رعایت نہیں حق ہے،رضا ربانی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو پروڈکشن آرڈر کا اختیار آئین پاکستان دیتا ہے۔ پارلیمنٹ کا اختیار ایگزیکٹو کی جانب سے واپس لیا جا سکتا ہے نہ اس میں تبدیلی یا ترمیم کی جا سکتی ہے ۔ ایگزیکٹو کی جانب سے ایسی کوشش پارلیمنٹ کی حدود میں مداخلت ہو گی ۔سینیٹر رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پروڈکشن آرڈر کا اجراء آئین کے تحت ممبر پارلیمنٹ سے رعایت نہیں حق ہے۔
تازہ ترین