• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے تمام سی ای اوز کےنام مراسلہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولوں کے سربراہوں کو ہدایت دی جائے کہ فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کی موجودگی میں طلبا کو کبڈی کھیلنے دی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ بریک کے دوران اسکولوں میں طلبا کو کبڈی کھیلنے سے روکا جاتا ہے۔ کبڈی ایک اہم کھیل ہے اور اسکول اس جسمانی کھیل کیلیے بہترین پلیٹ فارم ہیں۔کبڈی اسکولوں میں ہونے والے کھیلوں کے ایونٹس کا ضروری حصہ ہوتی ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کی ذمے داری ہے کہ وہ طلبا میں کبڈی سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینےکا شوق پیدا کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں کبڈی کھیلنے پر پابندی لگادی تھی۔

تازہ ترین