کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز آفیسرز ایسوسی ایشن نے اسمگلرز کی جانب سے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز کوئٹہ ڈاکٹر عبدالقد وس شیخ پر تشدد اور انھیں شدید زخمی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو فوری گرفتار کر کے انھیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔