• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے ستمبر میں لندن تا سیالکوٹ پروازیں چلائے گی

کوونٹری (نامہ نگار) پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک کی قیادت میں دن رات ترقی کررہی ہے۔ لندن سے سیالکوٹ کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے اور10ستمبر 2019ءسے باقاعدہ پروازیں سیالکوٹ روانہ ہوں گی جس سے آزاد کشمیر، جہلم، لاہور، گجرات کے اوورسیز براہ راست سفر سے مستفید ہوں گے۔ لندن میں پی آئی اے کے منیجر قاضی سراج نے بتایا کہ نئی حکومت اور ائر مارشل ارشد ملک کی واضح پالیسی ہے کہ عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں، ائر مارشل ارشد ملک کی وجہ سے جہاں عوام کو سہولیات فراہم ہو رہی ہیں وہاں پی آئی اے کے ملازمین بھی خوشحال ہو رہے ہیں۔ پی آئی اے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے ملک کے قریب تر لانے کے اقدامات کرتی رہے گی تاکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہری اپنی سوہنی دھرتی جائیں اور پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں۔ پی آئی اے پاکستان کی پہچان اور شان ہے ہم سب کو اس کی قدر و منزلت کے لیے کام کرنا چاہیے۔ اس کی ترقی کے لیے بحیثیت پاکستانی سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
تازہ ترین