• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو ہرقسم کی کرپشن سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں، سراج الحق

Latest News
سکھر......امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں بنیادی چیزیں مہنگی اور موت سستی ہوگئی ہے، یہاں امیروں کے گھوڑے بھی ایئر کنڈیشنڈ میں رہتے ہیں اور غریبوں کے لئے 18 اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے۔

سکھر میں گھنٹہ گھر چوک پر ناموس رسالت مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لبرل ازم بنانے کی سازش نظریہ پاکستان سے بغاوت ہے، ہم پاکستان میں اسلامی تصویر کو کبھی تبدیل نہیں ہونے یں گے۔

ان کا کہناتھاکہ 68 سال گزر گئے ہیں لیکن ملک کا معاشی نظام سود پر چل رہا ہے،ہم ایک تعلیمی نظام اور ملک کو ہرکرپشن سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین