• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان شوگرملز کیس، نیب کی درخواست مسترد،حمزہ شہباز جیل منتقل

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری ایک تماشا ہے حکومت ایسے بیج نہ بوئے جنہیں کاٹنا مشکل ہو جائے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور نیب کو 20 جولائی کو حمزہ شہباز کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رمضان شوگر مل کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کے باوجود منی لانڈرنگ کیس میں جسمانی ریمانڈ پر ہونے کے باعث حمزہ شہباز نیب کی تحویل میں ہی رہیں گے۔احتساب عدالت میں جج نعیم ارشد ملک نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کی،جس میں نامزد ملزمان سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف پیش ہوئے جبکہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کیلئے لیگی رکن اسمبلی حمزہ شہباز کو بھی پیش کیا گیا۔
تازہ ترین