• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےفور منصوبہ، تاخیر کیوں، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر کیخلاف انکوائری ہوگی،سندھ حکومت کا فیصلہ

کراچی(ٹی وی رپورٹ)کراچی میں پانی کی فراہمی کا سب سے بڑا منصوبہ کیوں تاخیر کا شکارہوا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے کے فور منصوبے کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے، کے فور منصوبے کی ری ویلیڈیشن ایف ڈبلیو او نے کروانی تھی، ایف ڈبلیو او کی جانب سے 2017 میں سات خطوط واٹر بورڈ کو ارسال کئے گئے، واٹر بورڈ نے متعلقہ دستاویزات ایف ڈبلیو او کو فراہم نہیں کیں۔ کے فور منصوبے کی تھرڈ پارٹی ری ویلیڈیشن نہ ہونے سے منصوبے کی لاگت میں اب تک گیارہ ارب کا اضافہ ہوا،کے فور منصوبہ 25.5 ارب کا تھا جو اب 100 ارب سے زائد کا ہوچکا ہےکے فور منصوبے کے سابق ڈائریکٹر سلیم صدیقی کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کراچی کے مسائل پر بلائے گئے اسٹیک ہولڈرز اجلاس میں بھی کیا گیا۔
تازہ ترین