• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی خدشات،مریم نوازکو منڈی بہاؤ الدین میں کل جلسہ کی اجازت نہ ملی

 منڈی بہاؤالدین(نمائندہ جنگ) سکیورٹی خدشات کی وجہ سے مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کوقائد اعظم گراؤنڈ میں کل جلسہ کیلئے اجازت نہ ملی۔مریم نواز کے جلسہ کیلئے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے انتظامات جاری تھے تاہم پولیس نے جلسہ گاہ پہنچ کر تیاریاں رکوادیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے قائد اعظم گراؤنڈ میں جلسہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور منتظمین کو کہا گیا ہے کہ وہ شہر سے باہر کھلی جگہ پریا رسول روڈ پر اسٹیڈیم میں جلسہ کرسکتے ہیں ۔

تازہ ترین