سانگھڑ( نامہ نگار) شدید گر می سے ستا ئے ہو ئے نوجوا نو ں کا ایک گروپ شہر سے چھ کلو میٹر دور کھپرو واہ پر نہانے کیلیے گیا ۔نہاتے ہوے ایک نوجوان ڈوبنے لگا تو اسکے دیگر ساتھیوں نے اسے بچانے کی کوشش کی۔ تاھم پیراک نہ ہونے کے باعث مذید دو نوجوان بھی ڈوب گیے ۔ نہر پر موجود دیگر لڑکوں کی چیخ و پکار پر قریبی بردی قبیلے کے بعض افراد مدد کو پہنچے۔ لیکن اس دوران تینوں نوجوان پانی کے تیز ریلے کی نذر ہوچکے تھے ۔کافی جدوجہد کے بعد نوجوانوں کی لا شیں نہر سے نکال لی گئیں ۔جن کی شناخت24 سالہ شاہزیب آرائیں،25 سالہ جنید آرائیںاور23 سالہ محمد عامر یوسف زئ کے نام سے ہوئی ہے جن میں سے شاہ زیب اور جنید حقیقی بھائی ہیں اور سانگھڑ میں کاروبار کرتے ہیں۔ جبکہ محمد عامر سیلز مین تھا۔ سول اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لا شیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔سند ھ حکومت نے حادٹات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرکے نہروں میں نہانے پر پابندی عائد کی تھی۔