خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) ضلعی ہیڈکوارٹر میں دادو کینال کے آخری سرے کے آبادگاروں کی جانب سے پانی کی کمی کے خلاف مسلسل احتجاج کے بعد صوبائی سیکریٹری آبپاشی سعیداحمد منگنیجو اور چیف انجینئر سکھر رفیق احمد کی زیر نگرانی اے سی دادو ساجد بھٹو،غلام الرسول سومرو اور رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ دادو کینال کے 23 میل تا 95 میل واڈھا ریگولیٹر تک دورہ کیا۔ اس دوران دادو کینال سے نکلنے والی آٹھ سے زائد شاخوں پر چھاپہ مارکر پانی کی چوری کرنے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 12 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ اس موقع پر شاخوں میں نصب کی گئی غیر قانونی لفٹ مشینیں اور دیگر پانی روکنے کی رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔