کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو میانوالی کالونی میں29 جون کو فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا،ورثا نے لاش کے ہمراہ پولیس کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزموں کو تا حال گرفتار نہیں کیا اور پولیس کی جانب سے ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے،پیر آباد کے علاقے نیو میانوالی کالونی میں 29 جون کو منی بس اسٹینڈ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد 22 سالہ ساجد علی ولد طارق اور 12 سالہ علی ولد عباس ،25سالہ وسیم ولد نیاز حسین زخمی ہوگئے تھے۔