بہاولپور (نمائندہ جنگ) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، پنجاب سید اعجاز حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پراربوں روپے مالیت کی1400ایکڑ سرکاری زمین واگزار،لیگی رکن اسمبلی سمیت 15افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، سورس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سابق پٹواری رمضان اورسابق تحصیلدار، اجمل سیف چٹھ کی ملی بھگت سےاحسان الحق باجوہ اورارشدگجرالاٹ رقبہ سےزائدپرناجائزقابض رہے، تفصیلات کےمطابق شمس الدین خان ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹیگیشن بہاولنگرنے ایک سورس رپورٹ پانڈ ایریا تحصیل چشتیاں سے متعلق بھجوائی،جس میں تحریر ہے کہ باوثوق ذرائع سےمعلوم ہوا ہےکہ تحصیل چشتیاں ضلع بہاولنگر میں موضع شعلی غربی کےسرکاری رقبہ تقریباً 120ایکڑ رقبہ(پانڈ ایریا)محکمہ انہار پرمحمدارشد گجروغیرہ محکمہ انہار اور مال کےعملہ کی ملی بھگت سےناجائزقابض ہیں۔