• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم خود باپ کو مرسی بنانا چاہتی ہیں، 37 ن لیگی ایم پی ایز فارورڈ بلاک بنانے کیلئے تیار،ل شیخ رشید

لاہور( این این آئی،صباح نیوز)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ( ن) کے 37اراکین صوبائی اسمبلی فارورڈ بلاک بنانے کے لیے تیار ہوگئے ہیں صرف 7ارکان کم ہیں وہ پورے ہوگئے تو فارورڈ بلاک بن جائیگا،سابقہ حکومت کو سو فیصد مریم بی بی نے مروایااور اب نواز شریف کو بھی سیاسی طو رپر مریم نواز مروائے گئی ۔مریم کہتی ہیں کہ نواز شریف کو مرسی نہیں بننے دیں گے حالانکہ وہ چاہتی ہیں کہ نواز شریف مرسی بن جائے اور میرا کام بن جائے،اس ماہ کے آخر تک اسحاق ڈار کو واپس لایا جا سکتاہے۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے پنجاب اسمبلی میں فارورڈ بلاک کیلئے 37اراکین کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کارکردگی میں سب سے آگے نکل گئے ہیں ،قومی اسمبلی میں مطلوبہ تعداد نہیں مل سکی اور یہ تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے ،90دن کی سیاست بہت اہم ہے ،جو جتنا زیادہ چیخ رہا ہے اس کی گرفتاری اتنی زیادہ نزدیک ہے ۔
تازہ ترین