• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروڈکشن آرڈر کی بھیک نہیں لیں گے،چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں،اہلیہ رانا ثناء

لاہور(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان کی اہلیہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتی ہوں کہ رانا ثناءاللہ کے معاملے پر از خود نوٹس لیں ،ہم پروڈکشن آرڈر کی بھیک نہیں لیں گے ۔ کیمپ جیل کے باہر اپنے داماد شہریار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے کہاکہ کل بھی کھانالے کر آئے اور آج بھی لیکن حکام نے کھانا واپس کردیا،اگر یہ اسی طرح ظلم وستم کرتےرہے تو جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے معاملے پر وکلا ء ٹیم سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل ترتیب دیں گے،عمران خان نیازی کے کہنے پر رانا ثنا ء کی تصویر جاری کی گئی۔دوسری طرف ’اپنے نامہ نگار سے ‘ کے مطابق میاں نوازشریف کےبعدراناثناءاللہ سےبھی سیاسی ہنماؤں اور دوست احباب کی ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ منگل کے روز صرف اہلخانہ ملاقات کرسکیں گے، طبیعت خرابی کے باعث خون کے نمونے مکمل ٹیسٹ کے لیے پی آئی سی بھجوادیے گئے ہیں۔منشیات کیس میں14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل آنیوالے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے منگل کے روز صرف اہلخانہ ہی ملاقات کرسکیں گے۔ اس سے پہلے جمعرات کے روز رانا ثناء اللہ کو ان کی اہلیہ، بیٹی، نواسے اور داماد سے 2 گھنٹے ملاقات کروائی گئی تھی، کھانا اور دیگرسامان فراہم کیا گیا تھا، لیکن عام دنوں میں گھرکا کھانا فراہم نہیں کیا جارہا۔
تازہ ترین