• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ سبق آموز کہانیاں 2‘‘ شائع ہوگئی ہے

برسلز ( حافظ اُنیب راشد ) بچوں کے دین اسلام کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات کو دلچسپ کہانیوں کی صورت میں پیش کردہ کتاب’’ سبق آموز کہانیاں 2‘‘ شائع ہوگئی۔ بچوں کے لئے لکھی گئی اس کتاب کو نیشنل بک فائونڈیشن اسلام آباد نے شائع کیا اور یہ پورے پا کستان میں دستیاب ہے۔ عارف محمود کسانہ کے قلم سے لکھی گئی اس کتاب میں 20کہانیاں شامل ہیں جنہیں بچوں کے اسلام کے بارے میں کئے گئے سوالات کے جوابات کو دلچسپ کہانیوں کی صورت میں لکھا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ کتاب بچوں کی بنیادی دینی تعلیمات اور تربیت کے حوالے سے بہت مفید ثابت ہوگی۔ اس سے قبل عارف محمود کسانہ کی بچوں کے لئے کتاب سبق آموز کہانیاں بھی نیشنل بک فاؤنڈیشن نے شائع کی ہے اور جو اس قدر مقبول ہوئی ہے کہ اس کا دوسرا ایڈیشن شائع کرنا پڑا ہے۔اس کتاب کا دنیا کی بہت سی زبانوں میں ترجمہ بھی شائع ہوچکا ہے۔ سبق آموز کہانیاں 2بچوں کے ادب میں ایک اور خوبصورت اضافہ ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ کتاب بھی بچوں میں بہت مقبول ہوگی۔ والدین اور اساتذہ اسے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مفید پائیں گے خصوصا وہ بچے جو یورپ اور دیگر ممالک میں مقیم ہیں ۔
تازہ ترین