اسلام آباد (نمائندہ جنگ )لاہور اور میانوالی کے مابین 19جولائی کو نیازی ایکسپریس کا افتتاح ہو گا، وزیراعظم عمران خان افتتاح کریں گے۔اتوارکوجاری ایک بیان کے مطابق لاہور اور میانوالی کے درمیان 400 میل کا ٹریک ہے، ذرائع کے مطابق لاہور سے سرگودھا تک چلنے والے ٹرین کو میانوالی تک توسیع دے دی گئی ہے اور اس کا نیا نام نیازی ایکسپریس رکھا گیا ہے ، لاہور اور میانوالی کے درمیان19جولائی کو چلائی جانے والی نیازی ایکسپریس میں اے سی کوچز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔