حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد کی تاریخی اور ورثہ قراردی جانے والی بلدیہ اعلیٰ حیدرآبادکی ملکیت گول بلڈنگ کے عقبی دروازے پر قبضہ کرکے تعمیر کی گئی دکانیں 28لاکھ روپے میں فروخت کردی گئیں، جعلی دستاویزات بلدیہ شعبہ ٹیکس سمیت دیگر افسران کی ملی بھگت سے تیار کرائے گئے‘ سابق ایڈمنسٹریٹر نے 6 بار گول بلڈنگ کے عقبی دروازے پر قبضے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تعمیر کی گئی دکانیں مسمار کی تھیں، شہریوںنے تاریخی عمارت کو اصل حالت میں بحالی کا مطالبہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کی مصروف ترین شاہراہ رسالہ روڈ پر واقعہ تاریخی ورثہ قراردی جانے والی بلدیہ اعلیٰ حیدرآبادکی ملکیت گول بلڈنگ کے عقبی درو ا زے پر قبضے کے بعد تعمیر کی گئی دکانیں 28 لاکھ روپے میں فروخت کردی گئیں، سرکلر بلڈنگ تاریخی ورثہ قراردی جانے والی اہم عمارت اورحیدرآباد کی پہچان ہے جو کہ 1964ءمیں تعمیر ہوئی تھی،مذکورہ بلڈنگ 20سال سے زائد عرصے سے نہایت خستہ حال ہے۔