پشاور ( نیوزڈیسک) صوابی سرکل کی ٹاسک فورسز نے پسکو گدون سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس ٹوپی ڈویژن کی ٹیموں نے ایس ای پسکوصوابی سرکل محمدریاض خان کی خصوصی ہدایات پر گیارہ کے وی فیملی فلیٹس فیڈر سے منسلک علاقوں میں رات کے اوقات میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران دو ٹیمپرڈ میٹروں کو ہٹایا گیا جبکہ بقایاجات کے ضمن میں 35 ہزار روپو ں کی ریکوری کی گئی، صوابی سرکل محمدریاض خان نے بجلی چوری اور کنڈہ مافیا کے خاتمے کے لئے عمائدین علاقہ ،ناظمین اورکونسلرز کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ ہو اوربجلی کی فراہمی میں مزیدبہتری آئے ۔