صوابی......صوابی میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کر کے 60 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے زیدہ ،کڈی، پنچ پیر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 15 سہولت کاروں سمیت 60 سے زائد افراد کو حراست میں لے کیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔