لاہور (نمائندہ جنگ، صباح نیوز) فیملی کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ فیملی عدالت کے جج اختر حسین نے خرم خان کی درخواست پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے، عدالت نے سابق شوہر کی بیٹے سے ملاقات نہ کروانے پر وانٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق شوہر سے بیٹے کی ملاقات کا حکم بھی دیا۔