لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ویڈیو لیک پر چیف جسٹس کو سو موٹو ایکشن لینا چاہئے تاکہ عدالتی نظام کو تباہی سے بچایا جاسکے ۔نئے پاکستان میں ہرروز نیا بجٹ اور نیا تنازع آتاہے ۔حکومت عوام کی پیٹھ پر روزانہ مہنگائی کے کوڑے برساتی ہے ۔حکومت جینے کا حق چھین لے تولوگوں کے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں رہتا ۔ حکومت کی نااہلی اور نالائقی سے نقصان اداروں کو ہورہا ہے۔ ایک جماعت کے ساتھ نتھی ہونا اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔اپنے آبائی حلقہ ثمر باغ دیر میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت عوام کو تیل،گیس اور بجلی مہنگی ہونے کی” خوشخبری“دیتی ہے لیکن کہتی ہے اس نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ۔