• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کلکٹر کسٹم کوئٹہ کا قتل، خصوصی تحقیقاتی ٹیم قائم

کوئٹہ کے ڈپٹی کلکٹر کسٹم عبدالقدوس شیخ کے قتل کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو آج سے کام شروع کرے گی۔

خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسد ناصر کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسد ناصر کے مطابق ڈپٹی کلکٹر کسٹم پر حملے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے، خصوصی تحقیقاتی ٹیم ڈپٹی کلکٹر کسٹم پر حملے کی جگہ کا دورہ بھی کرے گی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسد ناصر نے یہ بھی بتایا کہ ڈپٹی کلکٹر کسٹم پر حملے کے حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کلکٹر کسٹم کوئٹہ عبدالقدوس شیخ نامعلوم مسلح افراد کے تشدد کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔

تازہ ترین