• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کیرالہ جیل کے ڈی جی پی نے لرزا خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا  کہ لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ اُن کا قتل کیا گیا تھا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کیرالا جیل کے ڈی جی پی (ڈائریکٹر جنرل پولیس) رشی راج سنگھ نے’کیرالہ کوموڈی‘ نامی اخبار میں لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی موت کے حوالے سے ایک طویل مضمون شائع کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی اور آنجہانی فارنسک سرجن ڈاکٹر عما دھتن کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ سری دیوی کی موت قتل ہوسکتی ہے۔

جس پر رشی راج سنگھ نے ڈاکٹر سے وجہ پوچھی تو انہوں نے کچھ باتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ بہت سارے ثبوت ایسے ہیں جس سے ثابت ہو سکتا ہے کہ سری دیوی کی موت ایک حادثہ نہیں بلکہ قتل تھا۔

ڈی جی پی نے اپنے مضمون میں لکھا کہ ڈاکٹر عما دھتن کے مطابق اگر سری دیوی بہت زیادہ نشے میں بھی ہوتیں، تو تب بھی وہ باتھ ٹب میں موجود ایک فٹ گہرے پانی میں ڈوب کر نہیں مر سکتی تھیں۔

انہوں نے اپنے مضمون میں لکھا کہ بغیر کسی کے زور دیئے ایک شخص کی ٹانگیں یا سر باتھ ٹب میں نہیں ڈوب سکتا اور جبکہ باتھ ٹب میں پانی بھی ایک فٹ ہو۔ 


واضح رہےکہ 54 سالہ بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت گزشتہ سال 24 فروری کو دبئی کے ایک ہوٹل میں ڈوب جانےکے باعث ہوئی تھی ۔

سری دیوی کی موت کےفوراً بعد ہی دبئی حکومت کی جانب سے بھی بیان جاری کردیا گیا تھا کہ ان کی موت حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوب کر ہوئی ہے ۔

تازہ ترین