پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب لگتا ہے کہ اب دوروں کے لیے بھی بھیک ہی مانگنی پڑے گی؟ یہ ہوتا ہے سلیکٹڈ اور منتخب میں فرق۔
ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ عمران صاحب ہر جگہ سے چھٹی ہوگئی، شاباش اب گھر بیٹھ کر نوازشریف کے بین الاقوامی دوروں کے خرچ کا حساب کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب یہ ہوتا ہے بھیک مانگنے جانے اور سرمایہ کاری لانے میں فرق، یہ ہوتا ہے فرق جب ملک 2 اعشاریہ 5 فیصد پر ترقی کررہا ہے اور ہمارے دور میں 5 اعشاریہ 8 فیصد پر ترقی کر رہا تھا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب شاباش گھر بیٹھیں اور جھوٹ بولیں، الزام لگائیں، آپ کو جو آتا ہے وہی کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب چھوڑنا نہیں اِن کو جنہوں نے آپ کو بلانے سے انکار کر دیا، ’گھبرانا‘ نہیں، آپ تو ’موت‘ بھی برداشت کر لیتے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ نون نے مزید کہا کہ عمران صاحب آپ کی وجہ سے ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، آپ پریشان نہ ہونا ہم ملک کی خاطر دعا کریں گے کہ وہ آپ کو بلا لیں۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب لگتا ہے کہ اب دوروں کے لیے بھی بھیک ہی مانگنی پڑے گی؟