• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات کے لئے ’لوڈ ویڈنگ‘ خاص کیوں ؟

تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ کا کہنا ہے کہ اُن کے لئے اُن کی فلم لوڈ ویڈنگ بہت خاص ہے ۔


لکس اسٹائل ایوارڈ میں فلم لوڈ ویڈنگ میں بہترین اداکاری کرنے پر مہوش حیات کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکس اسٹائل ایوارڈ میں فلم لوڈ ویڈنگ کے لئے  بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے پراپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نےلکھا کہ فلم لوڈ ویڈنگ ایک غیر معمولی فلم ہے کیونکہ اس سے واضح ہوتا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے لئے  بھی  جہیز جیسا سماجی مسئلہ معنی رکھتا ہے ۔

انہوں نےووٹ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اورہمیشہ حمایت کرنے والے اپنے مداحوں سے پیار کا اظہار بھی کیا ۔

اٹھارویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد گزشتہ دنوں کراچی میں منعقد کیا گیا تھا جس میں ماضی کی سپر اسٹار جوڑی شبنم اور ندیم بیگ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی اور اپنے حسن کے جلوے بکھیرے ۔

تازہ ترین