• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹک کے قریب بس حادثے میں 13 مسافر جاں بحق

سوات سے لاہور جانے والی بس کو اٹک کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں 13 مسافر جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بس کو حادثہ براہمہ انٹرچینج پر سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔

حادثے کا شکار بس میں 59 مسافر سوار تھے۔ پولیس حکام واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔

تازہ ترین