آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ15؍ ربیع الثانی 1441ھ 13؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سرپرائز دورے کرکے شہریوں کو مکمل ریلیف دینگے،کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنرلاہور ڈویژن محمد آصف بلال لودھی اچانک دورہ پر لینڈ ریکارڈ سنٹر پاجیاں رائیونڈ پہنچ گئے، ڈائریکٹر جنرل لینڈ ریکارڈ پنجاب شوکت علی بھی ہمراہ تھے،کمشنر لاہور اور ڈی جی لینڈ ریکارڈ پنجاب نے اراضی سنٹر کے تمام سیکشنز کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ یہ پہلا اچانک دورہ ہے اور سرپرائز دورے کرکے شہریوں کو مکمل ریلیف دینگے۔ کمشنر لاہور آصف بلال لودھی و ڈی جی شوکت علی نے لینڈ ریکارڈ سنٹر پاجیاں تحصیل رائیونڈ میں موجود شہریوں کے مسائل کو خصوصی طور پر سنا۔ کمشنر لاہور آصف بلال لودھی اور ڈی جی پنجاب شوکت علی نے موقع پر لینڈ سنٹر انچارج کو احکامات بھی جاری کئے۔ انہوں نے ہدایت کی کھیوٹ اور انتقال کے معاملات فوری طور پر حل کئے جائیں۔

لاہور سے مزید