چترال…ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث بند ہونے والے راستے کھولنے کاکام جاری ہے ،چترال میں بر فانی تودے تلے دبے 6طلبہ کو 4روز بعد اب تک نہیں نکالاجاسکا ہے ۔
چترال کے سوسم گاؤں میں ہفتہ کی شام سے برفانی تودے تلے دبے 6طلبہ کی تلاش کے لئے چترال اسکاؤٹس اور پولیس کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
سوات میں مانکیال کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے بحرین اور کالام کے درمیان بند ہونےوالا روڈ 4روز بعد بھی نہیں کھولا جاسکا ہے ،روڈ کی بندش سے سیاح اور مقامی افراد پھنس کررہ گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روڈ جلد کھول دیا جائے گا، مری میں بارش اور برفباری کے باعث بند ہونے والے کچھ راستے کھول دیےگئے ہیں ،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر راستے بھی جلد کھول دیے جائیں گے ۔