• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،سب کو ٹیکس دیناہوگا‘نمل اوراوپن یونیورسٹی کو 95ءسے ادائیگی کا حکم

اسلام آباد(اے پی پی) سپریم کورٹ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور نمل یونیورسٹی کی جانب سے ٹیکس ادائیگی سے متعلق عدالتی فیصلے پر نظرثانی کیلئے دائر درخواستیں خارج کرتے ہوئے دونوں یونیوسٹیوں کو 1995ءسے ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیاہے جبکہ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ٹیکس ادائیگی کیلئے نوٹیفکیشن نہ ملنے سے ٹیکس دینے کی ذمہ داری ختم نہیںہوجاتی‘جسٹس گلزار نے ریمارکس دیئے کہ ٹیکس سب نے اداکرنا ہوتا ہے ‘ایسا نہیں ہو سکتا کہ باقیوں سے ٹیکس لیا جائے اور آپ سے نہ لیاجائے۔جمعرات کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اورجسٹس گلزار احمد پرمشتمل تین رکنی بنچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔اس موقع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہمیں 1995ء سے2000ءتک ٹیکس ادائیگی کیلئے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تاہم2001ءمیںہمیں نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 1995ءسے ٹیکس اداکرنے کی ہدایت کی گئی،جس پر چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ اگرآپ کو نوٹیفیکیشن نہیں دیا گیا تو کیا اس سے آپ کی ٹیکس ادا کرنے کی ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے۔
تازہ ترین