اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاہے کہ راستہ قانون سے نکلے گا، قانون راستہ نہ دیں تو ہمدردی بھی نہیں کر سکتے، یہاں نوکریاں یا الائونس دینے کیلئے نہیں بیٹھے ۔سپریم کورٹ نے ملازم وزارت خارجہ ممتاز احمد کی فارن الائونس کی درخواست خارج کردی۔ جمعہ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی۔