اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت28 مارچ تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے ملک طاہر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سابق صدر کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی عدالت میں جمع کرانا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کا نوٹیفیکیشن اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی کی۔