• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھی کی گرفتاری و رہائی

فیصل آباد (آئی این پی )رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھی کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے حراست میں لیا، پوچھ گچھ بہیما نہ تشدد کے بعد گھر سے 20کلو میٹر دور چھوڑ دیا گیا، یونین کونسل ظفر کا لو نی کے چیئر مین سا بق صو با ئی وزیر قانون پنجاب کے قریبی سا تھی عبدالمالک نے گز شتہ روز میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا گز شتہ 2دن پہلے کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار زبردستی گھر میں گھس کر چادر اور چار دیواری تقدس پامال کیا مجھے حراست میں لیکر خواتین کے سا تھ بدتمیزی کی نا معلوم مقام پر لے جاکر مجھ پر بہیما نہ تشدد کر تے رہے اور را نا ثناءاللہ کے اثاثوں کے بارے میں پوچھ گچھ کر تے رہے، بعد ازاں رات کے وقت مجھے گھر سے 20 کلو میٹر دور منیاں والا کے علاقے میں چھوڑ گئے مجھے ایک گوالے نے گھر پہنچا یا گز شتہ روز مسلم لیگ نون کے سٹی صدرشیخ اعجاز سا بق وفاقی وزیر مملکت برا ئے دا خلہ سابق وفاقی وزیر ٹیکسٹا ئل انڈسٹری حاجی اکرم انصاری سمیت دیگر رہنماءاظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھر گئے اور انہیں اپنی مکمل حمائت کا یقین دلا تے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ نون ان کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین