• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن مردان کےانتخابات ،شیڈول جاری

پشاور ( نیوزڈیسک)آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن خیبرپختونخوا نے ضلع مردان کیلئے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا‘صوبائی سیکرٹری اطلاعات یاسین خان چمکنی کیمطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ سترہ جولائی مقرر کی گئی ہے ‘اسی روز کاغذات نامزدگی واپس بھی لئے جاسکیں گے ‘کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بیس جولائی کو ہوگی ‘امیدواروں کی حتمی فہرست بائیس جولائی کو جاری کی جائے گی جبکہ انتخابات 30 جولائی کو منعقد ہوں گے ‘سیکرٹری اطلاعات یاسین خان چمکنی نے خواہش مند امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق کاغذات جمع کرائیں انہوں نے بتایا کہ انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔
تازہ ترین