مردان (نمائندہ جنگ) مردان میں تاجروں کے احتجاجی کیمپ میں مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان باچہ سمیت تین تاجر رہنماؤں کی حالت غیر ہوگئی ‘2کو بے ہوش ہونے پر ہسپتال پہنچادیئے گئے۔ گزشتہ روز اضافی ٹیکسوں کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ جس میں سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی مسلسل تین گھنٹے موجود رہے شدید حبس اور گرمی کے باعث مرکزی صدر احسان اللہ باچہ اور سینئر نائب صدر حاجی رحمت گل کی حالت غیر ہوگئی ۔