کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) لورالائی میں نامعلوم افراد نے خنجروں سے وار کر کے ایک شخص کوزخمی کر دیا ،پولیس کے مطابق لورالائی کا رہائشی سردار خان ہفتے کی شام نیو اڈا میں کھڑا تھا کہ نامعلوم افراد نےاسے خنجروں سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایاجبکہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔