• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں گرمی کی شدت برقرار،پندران میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بیشتر علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مر طوب رہا ۔قلات سے نامہ نگار کے مطابق پندران میں گزشتہ روز تیز بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ قلات میں دن بھر گہرے بادل چھائے رہے اورشام کو ہلکی بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39،بارکھان 38، دالبندین 35،قلات 34، خضدار 40، لسبیلہ 39، نوکنڈی 46، سبی 44، تربت 40، ژوب41 اور زیارت میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔آج اتوار سے جمعرات تک ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
تازہ ترین