وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ یہ شرمناک ہے، لٹیروں نے صرف قوم کی دولت ہی نہیں لوٹی، غیر ملکی امداد بھی چوری کی ۔
شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شہبازشریف کے مبینہ کرپشن اسکینڈل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لٹیروں نے غیر ملکی امداد بھی چوری کی ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے تحقیقاتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے برطانیہ سے حاصل کی جانیوالی امدادی رقم کا کچھ حصہ منی لانڈرنگ کے ذریعے واپس برطانیہ منتقل کیا۔
ان کے دور میں برطانوی امدادی ادارے نے زلزلہ زدگان کے لیے لگ بھگ 500 ملین پاؤنڈ کی رقم پنجاب کو دی تھی۔