• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کوتحلیل کرکےنیاادارہ بنایاجائے،حکمرانوں نےہوش کے ناخن نہ لئےتوعوام ان کےمحلوں کاگھیراؤکرسکتےہیں،سراج الحق

لاہور، فیصل آباد(نمائندہ خصو صی، نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہاہے ، ابھی تو لوگ صرف احتجاج کر رہے ہیں اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو بپھرے عوام ان کے محلوں کا گھیراؤکرینگے، حکمرانوں کا جابرانہ رویہ عوام کو احتجاج پر اکسا رہا ہے ، حکومت نے توبہ و استغفار اور عوام کی بات نہ سنی تو وقت ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا ،میڈیا پر پابندیاں اور اینکرز کو ڈرا دھمکا کر عوام کی آواز نہیں دبائی جاسکتی ، نیب کو تحلیل کرکے نیا ادارہ بنایا جائے ، کرکٹ کھیلنا اور حکومت کرنا دو مختلف کام ہیں ، حکومت ایک سال میں ہی چاروں شانے چت ہوگئی ہے ، وزیراعظم کو کچھ سجھائی نہیں دے رہا وہ ادھر ادھر کی باتیں سن کرفیصلے کرتے ہیں اور ہر کام ادھورا رہتاہے ،حقیقی اپوزیشن جماعت اسلامی کر رہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے اختتامی سیشن سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے اور فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ منصورہ میں خطاب کے دوران سراج الحق نے کہاکہ حکمران عوام کی فریاد اور چیخ و پکار سننے کی بجائے ان کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔ اسلام آباد کے شہزادوں کو احساس ہی نہیں کہ عوام دو وقت کے کھانے کے بھی محتاج ہوچکے ہیں ۔
تازہ ترین