سندھ کے شہروں پنو عاقل اور حیدر آباد میں پیش آنے والے 2 مختلف ٹریفک حادثات میں ایک بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
قومی شاہراہ پر ہنگورو کے مقام پر ملتان سے کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔
ادھر حیدر آباد کے قریب سندھ یونیورسٹی کے مقام پر کار اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔
حادثے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔